نئی دہلی13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں جی ایس ٹی کے نام پر غیر قانونی وصولی کرنے والے پانچ پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیاگیاہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے بازیابی کی شکایت کے لئے واٹس ایپ نمبربھی جاری کیاہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ایسی شکایات فیس بک اور ٹویٹر پر بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔دہلی پولیس نے آج سخت کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔پولیس والوں پر یہ ایکشن جی ایس ٹی کے نام پر غیر قانونی وصولی کرنے کے الزام کے بعدلیاگیا۔دراصل ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کچھ عرصے سے شکایت کر رہا تھا کہ ٹریفک پولیس جی ایس ٹی کے بل کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر کرپشن کے الزام میں ویسٹ ضلع کے پانچ پولیس والوں کو معطل کر دیا گیا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔معطل کئے گئے پولیس اہلکار ایک اے ایس آئی، ایک کانسٹیبل اور تین ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔